0

فیصل آباد: تیز لائٹس لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • غیر قانونی تیز لائٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ ہو گیا ہے۔
  • ایچ ڈی، فلیشر لائٹس اور رنگ برنگی لائٹس بھی نشانے پر ہیں۔
  • تیز لائٹس سامنے سے آنے والے ڈرائیوروں کی بینائی متاثر کرتی ہیں۔
  • شہری اپنی گاڑیوں سے اضافی لائٹس فوری ہٹا دیں۔

ہائی وے پٹرول غیر قانونی لائٹس والی گاڑیوں کے خلاف مقدمہ درج، چالان اور ضبطی کرے گا۔

پنجاب ہائی وے پٹرول کے ہینڈ آؤٹ کے مطابق ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن محمد طارق ملک نے گاڑیوں پر لگی اضافی غیر قانونی لائٹس کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

کریک ڈاؤن میں انتہائی تیز روشنی والی ایچ ڈی، فلیشر لائٹس کے ساتھ بڑی اور چھوٹی کمرشل و پرائیویٹ گاڑیوں، رکشوں، موٹر سائیکلوں پر لگی غیر قانونی، رنگ برنگی لائٹس بھی شامل ہیں۔

غیر قانونی اور خطرناک لائٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی، جس میں ایف آئی آر کا اندراج، چالان اور گاڑی قبضہ پولیس میں لینا شامل ہے۔

غیر ضروری اور تیز روشنی والی لائٹس سامنے سے آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی بینائی کو متاثر کرتی ہیں، جس سے حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور قیمتی انسانی جانیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

ایس پی نے تمام شہریوں، ٹرانسپورٹرز اور موٹر سائیکل سواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں سے اضافی و غیر قانونی لائٹس فوری طور پر ختم کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول کا مقصد صرف قانون پر عمل درآمد نہیں بلکہ شاہراہوں کو محفوظ بنانا اور شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

ایس پی نے کہا: "ہماری منزل چالان نہیں۔ انسانی جانوں کا تحفظ ہے۔”

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑