0

فیصل آباد: 11 گینگز کا خاتمہ، 1200 سے زائد اشتہاری گرفتار

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • ریجن پولیس نے نومبر میں 11 منظم گینگز کا سراغ لگا کر 30 ملزمان گرفتار کیے ہیں اور 64 مقدمات یکسو ہوئے ہیں۔
  • ملزمان کے قبضے سے موٹرسائیکلیں، طلائی زیورات، موبائل فونز، مویشی اور 80 لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد ہوئی ہے۔
  • قتل کے 31 اور اقدام قتل کے 20 مجرمان اشتہاریوں سمیت کیٹگری اے کے 249 اور کیٹگری بی کے 907 اشتہاری گرفتار کیے گئے ہیں۔

ریجن پولیس نے نومبر میں قتل سمیت سنگین مقدمات کے 1200 سے زائد اشتہاری گرفتار کر لیے ہیں۔

آر پی او آفس کے ہینڈ آؤٹ کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر انعام الرحمن ملک کی سربراہی میں یہ کریک ڈاؤن نومبر کے دوران جاری رہا ہے، جس میں 11 منظم گینگز کا سراغ لگا کر 30 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے موٹرسائیکلیں، طلائی زیورات، موبائل فونز، مویشی اور 80 لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد ہوئی ہے۔

ان کارروائیوں کے نتیجے میں ڈکیتی، راہزنی اور دیگر جرائم کے 64 مقدمات یکسو کیے گئے ہیں۔

قتل کے مقدمات میں مطلوب 31 اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 20 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے ہیں، جبکہ کیٹگری اے کے 249 اور کیٹگری بی کے 907 مجرمان اشتہاری بھی قانون کی گرفت میں آ گئے ہیں۔

آر پی او نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور شہریوں کو محفوظ، پرامن اور جرائم سے پاک ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

خطرناک گینگز، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان اور اشتہاری مجرمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

جرائم کے سدباب، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ پوری قوت سے جاری ہے۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑