0

ڈکیت گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن: 405 ملزمان گرفتار، کروڑوں کا مال برآمد

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • فیصل آباد پولیس نے رواں سال 154 ڈکیت گینگز کے 405 ملزمان گرفتار کر لیے
  • ملزمان سے 11 کروڑ 92 لاکھ 42 ہزار روپے کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا
  • برآمدگی میں 326 موٹر سائیکلیں، 82 مویشی اور 44 موبائل فون شامل ہیں

فیصل آباد: فیصل آباد پولیس نے رواں سال ڈکیت گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن میں 154 گینگز کے 405 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔ ملزمان سے کروڑوں روپے کا مالِ مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے ہینڈ آؤٹ کے مطابق ڈکیت گینگز کے ملزمان سے مالِ مسروقہ کی 11 کروڑ 92 لاکھ 42 ہزار روپے کی برآمدگی کر لی گئی ہے۔

برآمدگی میں 326 موٹر سائیکلیں، ایک مزدا ڈالہ، تین رکشے اور 44 موبائل فون شامل ہیں۔

ہینڈ آؤٹ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے نقدی، زیورات اور 82 مویشی بھی برآمد کیے گئے۔ سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے ڈکیت گینگز کی گرفتاریوں میں تیزی کے احکامات جاری کیے ہیں۔

انہی کارروائیوں میں سے ایک کیس میں تین رکنی گینگ کے خلاف 12 اکتوبر کو تھانہ نشاط آباد میں چک نمبر 8 ج ب محبوب ٹاؤن کے قریب ایک محنت کش کو لوٹنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمہ ایف آئی آر 1360/26 تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 506، 34 اور 337F(iii) کے تحت درج کیا گیا۔

An arrested dacoit gang suspect with police officers in Faisalabad during the 2026 crackdown on dacoit gangs
FIR 1360/26 at Nishatabad police station Faisalabad under sections 506 34 and 337F(iii) of the Pakistan Penal Code

ایک اور کیس میں سٹی جڑانوالہ پولیس نے مئی 2025 میں قتل کے الزام میں ایک گینگ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

مقدمہ ایف آئی آر 950/25 تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 302، 109، 148 اور 149 کے تحت درج کیا گیا۔

A dacoit gang suspect covered with a cloth in custody at City Jaranwala police station Faisalabad
FIR 950/25 at City Jaranwala police station Faisalabad under sections 302 109 148 and 149 of the Pakistan Penal Code

ہینڈ آؤٹ کے مطابق بہترین حکمت عملی اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو ترجیح دی گئی۔ کارروائیوں میں انسانی انٹیلی جنس، سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنیکل وسائل سے مدد لی جا رہی ہے۔

ہینڈ آؤٹ کے مطابق ڈکیتی، رابری، چوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا ہے۔

سی پی او فیصل آباد کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے لیے فیصل آباد میں کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں اور گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔ یہ گرفتاریاں موثر قیادت اور مربوط حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑