0

ایف ڈی اے کے دیرینہ نادہندگان کی جائیدادیں سربمہر ہوں گی، سو فیصد وصولی کا ہدف مقرر

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کا تمام واجبات کی سو فیصد وصولی کا حکم
  • بار بار نوٹسز کے باوجود ادائیگی نہ کرنے والوں کی جائیدادیں سربمہر ہوں گی
  • کمرشلائزیشن فیس، غیر قانونی سکیموں کے جرمانے اور ایف ڈی اے سٹی کے بقایاجات کا جائزہ
  • ریکوری کی روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت، کمزور شعبوں کی نشاندہی ہو گی

فیصل آباد: ایف ڈی اے سربراہ آصف چوہدری کا سو فیصد وصولی کا فیصلہ، جائیداد سربمہر ہو گی۔

ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد آصف چوہدری ریونیو ریکوری کے اہداف پر عمل درآمد اور وصولیوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

انہوں نے ریکوری ٹیموں کو ہدایت کی کہ ادارے کے تمام واجبات کی سو فیصد وصولی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اور نتیجہ خیز اقدامات کیے جائیں۔

ڈی جی ایف ڈی اے نے واضح کیا کہ مقررہ اہداف کے حصول میں کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں پوری توجہ اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔

اجلاس میں جائیدادوں کی کمرشلائزیشن فیسوں، غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں ڈویلپمنٹ کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں، ایف ڈی اے سٹی کے نادہندہ الاٹیز کے واجبات اور دیگر مدات میں بقایاجات کی وصولی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے تمام شعبوں کو واجب الادا رقوم کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کر کے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نادہندگان سے رابطے کے ساتھ ساتھ انہیں ادائیگی کی مہلت اور قانونی تقاضوں سے آگاہ کیا جائے۔

ڈی جی ایف ڈی اے نے کہا کہ بار بار نوٹسز کے باوجود ادائیگی نہ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے اور دیرینہ نادہندگان کی جائیدادوں کو سربمہر کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف ڈی اے کی مالی خود انحصاری، جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے تسلسل اور ادارے کی انتظامی و مالی ضروریات کے لیے ریونیو میں اضافہ ناگزیر ہے۔

ڈی جی ایف ڈی اے نے متعلقہ افسران کو ریکوری کی روزانہ کی پیش رفت مرتب کر کے رپورٹ پیش کرنے کی تاکید کی تاکہ کمزور کارکردگی والے شعبوں کی نشاندہی کر کے فوری اصلاحی اقدامات کیے جا سکیں۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑