0

چنیوٹ: معصومین کالج میں طلبا کو سائبر کرائم سے بچاؤ کی آگاہی

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • معصومین کالج چنیوٹ میں پولیس کا سائبر کرائم آگاہی سیمینار
  • ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے طلبا کو آن لائن فراڈ، جعلی لنکس، ہیکنگ اور بلیک میلنگ سے آگاہ کیا
  • طلبا کو پاس ورڈز شیئر نہ کرنے اور نامعلوم لنکس پر کلک سے گریز کی ہدایت
  • سیمینار میں شکایت کے اندراج کا طریقہ کار بھی بتایا گیا

ڈی پی او چنیوٹ نے معصومین کالج کے طلبا کو سائبر کرائم سے بچاؤ کی آگاہی دی۔

چنیوٹ پولیس کے ہینڈ آؤٹ کے مطابق سیمینار وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت کمیونٹی پولیسنگ اور طلبا کے محفوظ مستقبل کے لیے عملی اقدامات کے سلسلے میں منعقد ہوا۔

ہینڈ آؤٹ کے مطابق سیمینار میں ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، کالج پرنسپل، اساتذہ اور طلبا نے شرکت کی۔

ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف معصومین کالج میں سائبر کرائم آگاہی سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں
ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف معصومین کالج میں سائبر کرائم آگاہی سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں۔

ڈی پی او نے شرکا کو سائبر کرائم کی اقسام، آن لائن فراڈ، جعلی لنکس، سوشل میڈیا کے غلط استعمال، ہیکنگ اور بلیک میلنگ سے آگاہ کیا۔

انہوں نے طلبا کو ہدایت کی کہ پاس ورڈز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور نامعلوم نمبرز اور لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں۔

ہینڈ آؤٹ کے مطابق اس موقع پر طلبا کے سوالات کے جوابات دیے گئے اور سائبر کرائم کی شکایت کے اندراج کا طریقہ کار بھی بتایا گیا۔

ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ سیمینار کا مقصد طلبا کو جدید دور کے سائبر جرائم، ان کے نقصانات اور بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبا کے محفوظ مستقبل اور انہیں معاشرتی برائیوں سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑