0

منشیات سے انکار، ٹریفک قوانین کی پابندی: ڈی پی او ٹوبہ کا طلبا کو پیغام

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • سلیم حبیب یونیورسٹی میں ٹوبہ پولیس کا اینٹی ڈرگ اور ٹریفک آگاہی سیمینار
  • ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ کا طلبا سے خطاب، منشیات کو نوجوان نسل کی تباہی قرار دیا
  • مشکوک سرگرمی کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دینے کی تلقین
  • ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ اور ڈرائیونگ لائسنس سمیت ٹریفک قوانین کی پابندی ہر شہری کی ذمہ داری ہے

ڈی پی او ٹوبہ نے یونیورسٹی طلبا کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین کی ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کے ترجمان کے مطابق نجی یونیورسٹی سلیم حبیب یونیورسٹی میں اینٹی ڈرگ اور ٹریفک آگاہی سیمینار منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق اللہ تارڑ نے خصوصی شرکت کی اور طلبا سے خطاب کیا۔

ڈی پی او نے خطاب میں کہا کہ منشیات ایک ناسور ہے جو نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان منشیات سے دور رہتے ہوئے مثبت سرگرمیاں، تعلیم اور صحت مند طرز زندگی اپنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ طلبا منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور اردگرد کی کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔

ٹریفک قوانین پر بات کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال، تیز رفتاری سے اجتناب، ڈرائیونگ لائسنس کا حصول اور ٹریفک اشاروں کی پابندی ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد سے قیمتی انسانی جانیں محفوظ بنائی جا سکتی ہیں۔

ڈی پی او نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ ذمہ دار شہری بنیں اور معاشرے میں قانون کی پاسداری، امن اور مثبت رویوں کو فروغ دیں۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑