0

فیصل آباد: چوکوں میں دیدہ زیب ماڈل، پارکوں کی بحالی جاری

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • 32 منصوبوں میں سے 19 مکمل ہو گئے ہیں جبکہ باقی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے۔
  • اکبر آباد چوک، کلیم شہید پارک، ملت چوک اور دیگر مقامات پر ترقیاتی کام جاری ہے۔
  • پارکوں میں کرکٹ ایریا، پیڈل کورٹس، واکنگ ٹریک اور سکیٹنگ ایریا کی تعمیر بھی شامل ہے۔
  • ڈپٹی کمشنر نے فیز ٹو کے تمام منصوبوں پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کی بحالی کے 32 منصوبوں میں سے 19 مکمل ہو گئے ہیں۔

سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق، ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت ہارٹیکلچر ایجنسی کا اجلاس منعقد ہوا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کو سرسبز و شاداب بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔ چوکوں میں دیدہ زیب ماڈلز کی تنصیب کے علاوہ خوبصورتی کے شاہکار بنانے کے لیے بھی دو مراحل میں اقدامات جاری ہیں۔

پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 32 منصوبوں میں سے 19 مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

دوسرے مرحلے میں اکبر آباد چوک، کلیم شہید پارک، ملت چوک، ٹریٹ بیکری، عبداللہ پل، ڈی گراؤنڈ، شہباز شریف پارک، باغ جناح، کینال روڈ اور سمندری روڈ پر کینال ٹریک پر ترقیاتی و تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔

ان منصوبوں میں ٹرائینگلز، گزیبوز، کرکٹ ایریا، پیڈل کورٹس، واکنگ ٹریک اور سکیٹنگ ایریا کی تعمیر سمیت مختلف پارکوں کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے اقدامات شامل ہیں۔

فیز ٹو کے مجوزہ منصوبوں میں کمال پور انٹرچینج، کوتوالی روڈ، پینگاں والی گراؤنڈ، پائپاں والا پل کینال روڈ اور نڑوالا روڈ پر بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی کام شامل ہیں۔

فیز ٹو میں کریسنٹ پارک اور باغ جناح کی بحالی، دکن پارک میں واش رومز اور جم سیٹ کی تنصیب بھی شامل ہے۔ پی ایچ اے اولڈ آفس اور سکوئر کینال کے سامنے نان مکینیکل پارکنگ کے امور بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے متعلقہ افسران کو فیز ٹو کے تمام منصوبوں پر فوری کام شروع کرنے اور جاری ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے مربوط اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ایم ڈی دلاور خان سمیت ہارٹیکلچر ایجنسی کے دیگر افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑