0

اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ، نشانہ کوئی اور تھا: دو ملزمان گرفتار

مطالعے کا وقت: 1 منٹ

اہم نکات:

  • اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان گرفتار
  • پولیس کے مطابق ملزمان کا اصل نشانہ ساتھی فنکارہ کرن تھی، گاڑی غلطی سے نشانہ بنی
  • تھانہ پیپلز کالونی میں دفعہ 324، 440 اور 34 کے تحت مقدمہ درج ہے

فیصل آباد: اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اداکارہ کی گاڑی کو ساتھی فنکارہ کرن کی گاڑی سمجھ کر نشانہ بنایا۔

پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے ہینڈ آؤٹ کے مطابق گرفتار ملزمان احتشام اور علی رضا ساتھی ڈانسر کرن کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، مگر انہوں نے شبہ کی بنیاد پر ندا چوہدری کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

ہینڈ آؤٹ کے مطابق کرن نے ملزم احتشام کے ساتھ تعلقات سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

فائرنگ کا واقعہ 31 اکتوبر کی صبح سویرے پیش آیا تھا اور تھانہ پیپلز کالونی میں دفعہ 324، 440 اور 34 کے تحت مقدمہ درج ہے۔ مقدمہ صائمہ عرف ندا چوہدری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

FIR 1284/26 at People’s Colony police station Faisalabad over firing on stage actress Nida Chaudhry’s car, sections 324, 440 and 34

ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی واجد حسین نے تکنیکی وسائل کی مدد سے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ ہینڈ آؤٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

سی پی او فیصل آباد کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کے مطابق فائرنگ کر کے شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑