0

پاک امریکہ تجارت کو نئی رفتار ملنے کی امید

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • چیمبر کے صدر نے نیٹالی بیکر کو سفیر نامزد ہونے پر مبارکباد دی
  • نامزدگی سے پاک امریکہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملنے کی امید
  • چیمبر امریکی سفارت خانے کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا

فیصل آباد: چیمبر نے نیٹالی بیکر کو پاکستان میں امریکی سفیر نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ہینڈ آؤٹ کے مطابق، صدر عارف احسان ملک نے پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور محترمہ نیٹالی بیکر کو سفیر کے عہدے پر نامزدگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

عارف احسان ملک نے کہا کہ اس نامزدگی سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، بالخصوص تجارتی روابط، سرمایہ کاری، صنعتی تعاون اور کاروباری شراکت داری کو مزید فروغ ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان روابط بڑھانے اور مشترکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

عارف احسان ملک نے امید ظاہر کی کہ محترمہ نیٹالی بیکر اپنی سفارتی ذمہ داریوں کے دوران پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے اور پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی میں معاون کردار ادا کریں گی۔

صدر چیمبر نے نیٹالی بیکر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ چیمبر پاک امریکہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے امریکی سفارت خانے کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑