0

سمبڑیال: سونے کی ڈکیتی کے 3 ملزمان مختلف شہروں سے گرفتار

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • 7 کروڑ روپے کے سونے کی ڈکیتی کے 3 ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں۔
  • مسلح افراد نے 6 نومبر کو سمبڑیال میں سنار کے گھر سے 2 کلوگرام سے زائد سونا لوٹا تھا۔
  • ملزمان گرفتاری کے خوف سے سونا کھیتوں میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے، پولیس نے تمام سونا اسی روز برآمد کر کے سنار کے حوالے کر دیا تھا۔
  • ڈی پی او کیپٹن (ر) دوست محمد نے ڈی ایس پی سمبڑیال سجاد احمد باجوہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔

جدید ٹیکنالوجی سے پولیس نے 7 کروڑ کے سونے کی ڈکیتی کے 3 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔

سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے تینوں ملزمان کا سراغ لگا کر انھیں مختلف شہروں سے گرفتار کر لیے ہیں۔

ڈی پی او کیپٹن (ر) دوست محمد نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی سمبڑیال سجاد احمد باجوہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔

مسلح افراد نے 6 نومبر کو سمبڑیال میں سنار کے گھر سے 7 کروڑ روپے مالیت کا 2 کلوگرام سے زائد سونا لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

15 پر اطلاع ملتے ہی پولیس نے ناکہ بندی کی تھی۔ گرفتاری کے خوف سے ملزمان سونا کھیتوں میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

پولیس نے اسی روز تمام مسروقہ سونا برآمد کر کے سنار کے حوالے کر دیا تھا۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ملزمان کی گرفتاری پر سیالکوٹ پولیس کو شاباش دی ہے۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑