اہم نکات:
- دوسری شادی کی رنجش پر والدہ کو فائر مار کر زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
- ایس ایچ او تھانہ بلوچنی محسن عباس نے ملزم علی حسن کو گرفتار کیا
- مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 324، 148 اور 149 کے تحت درج ہے
فیصل آباد: دوسری شادی کی رنجش پر اپنی والدہ کو فائر مار کر زخمی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے والدہ کی حق نواز سے شادی پر رنجش میں فائرنگ کی تھی۔
پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے ہینڈ آؤٹ کے مطابق ملزم علی حسن نے اپنی والدہ نسرین بی بی کو حق نواز سے شادی کرنے کی رنجش پر فائرنگ سے زخمی کر دیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ بلوچنی محسن عباس نے ملزم علی حسن کو گرفتار کر لیا۔
مقدمہ ایف آئی آر 574/26 تھانہ بلوچنی میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 324، 148 اور 149 کے تحت حق نواز کی مدعیت میں درج ہے۔ فائرنگ کا واقعہ 26 ستمبر کو پیش آیا تھا۔

سی پی او فیصل آباد کے مطابق گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Author Profile

Latest Entries
فیصل آبادنومبر 4, 2026سدھار بائی پاس پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
فیصل آبادنومبر 4, 2026فرض شناسی کا روشن باب مکمل: کانسٹیبل غازی احمد علی کو پروقار الوداع
فیصل آبادنومبر 4, 2026ون ویک، ون تحصیل: سمندری کی باری آ گئی
فیصل آبادنومبر 4, 2026انتباہ کے باوجود سڑک بند: جھمرہ روڈ پر 12 افراد کے خلاف مقدمات








