0

فیصل آباد: نشاط آباد پولیس نے تین رکنی ڈکیت گینگ دھر لیا

مطالعے کا وقت: 1 منٹ

اہم نکات:

  • نشاط آباد پولیس نے تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا، سرغنہ فہد بھی پکڑا گیا
  • ترجمان کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کے زور پر عثمان سے موٹر سائیکل اور نقدی چھینی تھی
  • گرفتار ملزمان سے مالِ مسروقہ کی برآمدگی اور دیگر وارداتوں کی تفتیش جاری ہے

فیصل آباد: تھانہ نشاط آباد پولیس نے خوف و ہراس کی علامت بننے والا تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ فہد، عظیم اور سنی شامل ہیں۔

سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نشاط آباد ساجد محمود نے گینگ کے سرغنہ فہد کو عظیم اور سنی سمیت گرفتار کیا۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کے زور پر عثمان سے موٹر سائیکل اور نقدی چھینی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ نمبر 1254/26 تھانہ نشاط آباد میں دفعہ 392 تعزیراتِ پاکستان کے تحت 23 ستمبر کو درج ہوا۔ واقعہ 18 ستمبر کی شام قریب 6 بجے پیش آیا تھا۔

مستغیث عادل مجید کے مطابق وہ سال اسٹیٹ کی فیکٹری سے فارغ ہو کر گھر جا رہا تھا کہ گیٹ کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اسے روک لیا۔

بیان کے مطابق ملزمان اس کی جیب سے 50 ہزار روپے نقدی، ایک ٹچ موبائل فون اور ضروری کاغذات چھین کر فرار ہو گئے۔ شور مچانے پر کئی لوگ موقع پر جمع ہو گئے جنھوں نے سارا واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے مالِ مسروقہ کی برآمدگی اور دیگر وارداتوں کے متعلق تفتیش جاری ہے۔

سی پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑