0

فیصل آباد: بازاروں کی سکیورٹی بڑھانے اور گشت میں اضافے کی یقین دہانی

مطالعے کا وقت: 3 منٹ

اہم نکات:

  • انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے وفد کی پولیس لائنز میں آر پی او انعام الرحمن ملک سے ملاقات
  • بھتہ خوری، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی پر اتفاق
  • تجارتی مراکز اور بازاروں میں سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنائے جا رہے ہیں، آر پی او
  • تاجروں کا ایمرجنسی 15 پر پولیس کے رسپانس ٹائم میں بہتری کے اقدامات پر اظہار اطمینان

تاجر وفد نے آر پی او انعام الرحمن ملک سے ملاقات میں بازاروں کی سکیورٹی کا معاملہ اٹھایا۔

ملاقات پولیس لائنز پولیس کمپلیکس میں ہوئی، جس میں شہر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، امن و امان کے قیام اور تاجر برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے وفد کی پولیس لائنز میں آر پی او انعام الرحمن ملک سے ملاقات
آر پی او انعام الرحمن ملک پولیس لائنز میں تاجر وفد سے ملاقات کر رہے ہیں۔

انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے وفد میں شاہد رزاق سکّہ، اسلم بھلی، امین بٹ، میاں مبین، حاجی عابد اور حاجی غلام مرتضیٰ سمیت دیگر تاجر رہنما شریک تھے۔

ملاقات کے دوران بھتہ خوری، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے مربوط اور مؤثر حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

آر پی او انعام الرحمن ملک نے کہا کہ فیصل آباد کی تاجر برادری اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی مراکز، مارکیٹس اور کاروباری علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

آر پی او کا کہنا تھا کہ پولیس گشت میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ تاجروں اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور تاجر برادری کے باہمی تعاون سے شہر میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنائی جائے گی۔

آر پی او نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو پرامن اور محفوظ فضا فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر انجمن تاجران کے وفد نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وفد نے ایمرجنسی 15 پر موصول ہونے والی کالز کے جواب میں پولیس کے رسپانس ٹائم کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پولیس اور تاجر برادری مل کر جرائم کے سدباب، کاروباری سرگرمیوں کے تحفظ اور شہر میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

یہ ہینڈ آؤٹ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد کے ترجمان انسپکٹر ڈاکٹر محمد رضوان بھٹی نے جاری کیا۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑